Latest News

Wednesday, 4 February 2015

وہ خیالات جوآپ کو زندگی میں کامیا بی حاصل کرنے سے روک رہے ہیں



وہ خیالات جوآپ کو زندگی میں کامیا بی حاصل کرنے سے روک رہے ہیں

کامیاب لوگوں کے بارے میں اکثر آپ نے مختلف باتیں سن رکھی ہوں گی لیکن آپ کو یہی بتایا جاتا ہوگا کہ کامیاب لوگ یہ کرتے ہیں، وہ کرتے ہیں وغیرہ ۔کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جنہیں نہ کر کے بھی کامیابی آپ کے قدم چوم سکتی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ عادات کون سی ہیں۔
میں ماہر نہیں ہوں
کوئی بھی بندہ ایک دم سے ماہر نہیں بن جاتا بلکہ اس میں محنت اور وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو کبھی یہ مت سوچیں کہ آپ اس کے ماہر نہیں بلکہ یہ سوچیں کہ آپ یہ کرسکتے ہیں۔محنت، ریاضت اور لگن آپ کو تھوڑے ہی عرصے میں کامیابی سے ہمکنار کر دے گی۔
یہ کام تو پہلے بھی ہو چکا ہے
ہمیشہ یاد رکھیں کہ کسی بھی شعبہ کی تکمیل نہیں ہو سکتی اور اس میں بہتری کی گنجائش نکلتی رہتی ہے ۔جدت ہی کسی شعبہ کے لئے نئی زندگی کا پیغام لاتی ہے۔ اگر آپ کسی ایسے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں تو یہ مت سوچیں کہ یہ کام ہو چکا ہے بلکہ اس میں جدت لا کر آپ کامیاب ہوسکتے ہیں۔
مجھے صحیح لوگوں کا علم نہیں
کچھ لوگوں کا گلا ہوتا ہے کہ وہ زیادہ لوگوں کو نہیں جانتے اور اپنی ناکامی کو اس کا شاخسانہ بتاتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسا مسئلہ درپیش ہو توآپ کو چاہیے کہ سب سے رابطہ کریں اور آگے سے آگے لوگوں سے تعلقات اور رابطے کریں۔ آپ کو بہت جلد کامیابی ملے گی۔
آپ کو پیسہ بنانے کے لئے پیسہ چاہیے
اکثر لوگ کامیاب لوگوں کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ان کے پاس تو پہلے ہی پیسہ تھا یا وہ کسی اچھے سکول میں گئے یا وہ تو بڑے خاندان سے ہے ۔ دنیا میں کئی ایسے لوگ ہیں جو غریب پیدا ہوئے تھے لیکن انہوں نے دنیا میں نام پیدا کیا اور آج ان کا شمار کامیاب لوگوں میں ہوتا ہے۔لہذا یہ کہنا کہ پیسہ نہیں ایک بہانہ تو ہوسکتا ہے لیکن کوئی ٹھوس وجہ نہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اس بات کو ذہن سے نکال کر ایسی چیز پر توجہ دیں جو آپ کو مثبت تبدیلی کی طرف لے جائے۔
میں ہمیشہ۔ ۔ ۔
آپ اپنی سوچ کو ہمیشہ مثبت رکھیں۔ اگر کوئی غلطی ہو جائے تو یہ مت سوچیں کہ’میں تو ہمیشہ ہی غلطی کرجاتا ہوں‘۔ یہ بات آپ کے منفی خیالات کو ابھارے گی اور آپ مایوس ہوتے جائیں گے جو کہ ایک ناکام فرد کی نشانی ہے لہذا ہمیشہ مثبت رہیں ۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: وہ خیالات جوآپ کو زندگی میں کامیا بی حاصل کرنے سے روک رہے ہیں Description: Rating: 5 Reviewed By: itustadpk
Scroll to Top